سبی: بی ایل اے کیساتھ مشترکہ حملے میں تیل و گیس کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا – یو بی اے

474

سبی میں گیس اور تیل تلاش کرنے والے کمپنی کے اہلکاروں کو بلوچ لبریشن آرمی (جیئند بلوچ) کے سرمچاروں کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں نشانہ بنایا۔

یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے ایک مشترکہ کاروائی میں سبی کے علاقے لہڑی کے قریب کرمووڈھ میں گیس اور تیل تلاش کرنے والے کمپنی کے اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، حملے میں گاڑی مکمل طور پہ تباہ ہوا، گاڑی میں سوار چار اہلکار موقعے پہ ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض ریاست اپنے لوٹ کھسوٹ کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے مقامی لوگوں کو مزدور اور ٹھیکداروں کی شکل میں استعمال کر رہا ہے، پہلے بھی مقامی لوگوں کو ریاستی استحصالی مشن میں شریک نہ ہونے کی متعدد بار تنبہیہ بھی کر چکے ہیں اور حتیٰ الوسع مقامی افراد کو ٹارگٹ کرنے سے بھی گریز کی ہے مگر چند لوگ مراعات کی لالچ میں ساری حدیں عبور کر رہے ہیں جو کہ ریاستی ریگولر فورسز سمیت ہمارے نشانے پہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی سابقہ آزاد حثیت کی بحالی تک جاری رئینگے۔