خاران: فٹبال میچ کے دوران دھماکہ

245

دھماکہ فرنٹیئر کور کے جانب سے منعقد میچ کے دوران ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع خاران میں فرنٹیئر کور کے جانب سے منعقدہ میچ کے دوران گراونڈ میں دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ ہندو محلہ فٹبال گراونڈ میں میچ کے دوران ہوا جبکہ دھماکے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکے کے وقت گراونڈ میں 23 مارچ کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے جانب سے منعقدہ میچ جاری تھی۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔