حب: فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

149

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے میں پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حب سی آئی اے پولیس کا خفیہ اطلاع پر حب بائی پاس کے قریب آپریشن، ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بنام غلام الدین فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

مقابلے میں ہلاک پولیس اہلکار کی لاش سول اسپتال حب منتقل کی گئی تاہم اخری اطلاعات تک کسی طرح کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔