جھل مگسی: ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

434

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں باریجہ کے مقام پر ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے مزید پانچ زخمی چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

باراتیوں سے بھری مزدا گاڑی کو گذشتہ روز شہداد کوٹ سے خضدار جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا جہاں 12 افراد موقعے پر ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوئیں۔

حکام کے مطابق جانبحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں باراتیوں کی گاڑی میں ساٹھ سے زائد افراد سوار تھے جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے جن میں پندرہ افراد کی حالت تشویشناک تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانچ شدید زخمی افراد لاڈکانہ اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی۔ جانبحق افراد میں ایک ہی گھر کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔