تفتان : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

324

فائرنگ کا واقعہ تفتان میں سیندک روڑ پہ پیش آیا ۔

ٹی بی پی  نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مشرقی بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پہ جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

‏انتظامیہ نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تاہم فائرنگ و قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔

انتظامیہ کے مطابق انہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔