تعلیمی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرینگے – ڈی سی گوادر

362

 مکران سوشل ایکٹیوسٹس کے آرگنائزر بالاچ قادر کی قیادت میں وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

مکران سوشل ایکٹیویسٹس نے تعلیم کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انیس طارق گورگیج کو تعریفی سند پیش کی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفد نے بتایا کہ مکران سوشل ایکٹیویسٹس تعلیمی صورتحال پر آواز اٹھانے والی ایک تحریک ہے جس کا مقصد تعلیمی مسائل کی نشاندہی کرکے ان کو حل کرانا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران سوشل ایکٹویسٹس کی تعلیمی مسائل کے حل کے لیئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں مکران سوشل ایکٹیویسٹس کلانچ کے آرگنائزر ابوبکر کلانچی، شہاب حسین اور دولت بلوچ شامل تھے۔