تربت: فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

198

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے فورسز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملہ حمید شہید چوک پر ایک میڈیکل سٹور کے چھت پر قائم آرمی کے چوکی پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چوکی میں حملے کے وقت چار اہلکار موجود تھے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائے گئے۔

تربت شہر اور گردونواح میں فورسز اہلکاروں اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والی حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔