بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (بی ایچ آر او) اور ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان (ایچ آر سی بی) نے طویل گفتگو کے بعد انضمام کے حق میں فیصلہ کیا۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 9 فروری کو مشترکہ اجلاس میں ہوا۔ متحدہ تنظیم کو اس کے بعد ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان (ایچ آر سی بی) کہا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں تنظیم کافی عرصے سے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جو بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی، تفتیش، دستاویزات اور رپورٹنگ میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں۔ انضمام سے امید ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 فروری کے اجلاس میں موجودہ سرگرمیوں کو تین سے چھ ماہ تک جاری رکھنے کے لئے ایک عارضی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔ اس عبوری مدت کے دوران ایک گورننگ باڈی تشکیل دی جائے گی جو اس کے بعد اس تنظیم کے نئے کابینہ کا انتخاب کرے گی۔
عارضی کابینہ کے ممبران میں بی بی گل چیئرپرسن، تاج بلوچ کوآرڈینیٹر، لطیف جوہر ڈپٹی کوآرڈینیٹر، عبد اللہ عباس انفارمیشن سکریٹری و ترجمان اور عبدالمالک منتظم منتخب ہوئیں۔