بی این پی و بی ایس او اجلاس، دو مارچ کو مختلف پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ

204

بلوچستان نیشنل پارٹی کےقائم مقام صدرملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا دومارچ کوبطوربلوچ کلچردن منانے کامقصد اس دن ہزاروں سال تاریخ تہذیب وتمدن اور باہمی بھائی چارےاوراظہارہمدردی کی پرچارکرناہے۔

ان خیالات کااظہار پارٹی سیکریٹریٹ میں بی این پی اوربی ایس او کے مشترکہ اجلاس کی صدارتی خطاب میں کیا گیا ۔

اجلاس میں بی این پی کےقائم مقام صدر ملک ولی کاکڑ بی ایس او کےچئیرمین نذیربلوچ پارٹی کے سی سی ممبران چئیرمین جاویدبلوچ میرجمال لانگو ایم پی اے شکیلہ نوید رہوار بی ایس او کے خالد بلوچ شوکت بلوچ بی این پی کےضلع کوئٹہ کے نائب صدرلک محی الدین بلوچ آغاخالدشاہ دلسوز لقمان کاکڑ ڈاکٹرعلی قمبرانی یونس بلوچ میرغفورسرپرہ سمیت بی این پی اوربی ایس اوکےکثیرتعدادمیں رہنماء عہدیداران اورممبران نے شرکت کی۔

مقررین سے ملک ولی کاکڑنےدومارچ کےحوالےسےبحث سمیٹتےہوئےکہاکہ دنیامیں تاریخی اقوام ترقی سائنس فلسفہ وایجادات کی بنیاد پر بنی سیاسی معاشی اورقومی وسائل پر اپنی ترقی وخوشحالی کوفروغ دے رہے ہیں لیکن تاریخ کےاوراق میں وہی قومیں ہمیشہ اورمستقل مقام قائم رکھتےہیں جنکا زبان تاریخ ثقافت اورقومی یکجہتی مثالی ہودومارچ کادن بطورثقافتی دن منانے کا مقصدہی یہی ہےکہ ہم محکوم اقوام اپنی تاریخ میں اپنے آباؤ اجداد کےقربانیوں کومشعل عمل بناکران کےباہمی احترام وطن سزرزمین اورتاریخی کردار کو یاد رکھیں اوران پرعمل پیرا ہوکر اپنی زبان ثقافت تہزیب اورہزاروں سالہ قومی اعزازات کی نمودنمائش اور ان کی جوانمردی کواجاگرکریں موجودہ حالات جوسترسالوں سےاستحصال کی مختلف اشکال ہمیں شکاربناتےہوئےقومی محرومی سےدوچاررکھاہےان حالات میں لاپتہ افرارسمیت احتجاج اور جدوجہد میں مشکلات کے ہوتے ہوئے کلچر ڈے منانا انتہائی اہمیت رکھتی ہےکیونکہ نادیدہ قوتیں ہمیں اپنےتاریخ ثقافت اورزبان وشناخت سےدستبردارکرنےکی کوشش میں ہےدومارچ کوانتہائی قومی یگانگت یکجہتی ایثارجذبہ سےبلوچستان سمیت پوری دنیامیں دومارچ کلچرڈےبنایاجائیگاجس کےلئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی جانب سےسرکاری سطح پر کلچر ڈے منانےکااعلان بلوچستان حکومت کے لئےباعث توجہ ہےاور ہم عثمان بزدار کی اس اقدام کوقدرکی نگاہ سے دیکھتےہیں اوربی این پی وبی ایس اودومارچ کوپورےبلوچستان سمیت دنیامیں مناۓگاجبکہ مرکزی سطح پردومارچ کےلئےمختلف تجاویز سامنے آئےجس کے تحت طےپایاکہ کوئٹہ میں مرکزی سطح پر میٹروپولیٹن کےسبزہ زارپرمشترکہ طورپرجبکہ خواتین کےلئے الگ  پروگرام بابےلہڑی پارک سریاب روڈمیں منایاجائیگااوربی ایس او زونل سطح پربلوچستان یونیورسٹی ایکسپو سینٹرمیں تقریب کاانعقادکریگااس ضمن میں کلچرڈےکےحوالےسےمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس میں بلوچستان کےتمام طبقات واقوام کودومارچ کےحوالےسےشرکت کی دعوت اوران کےخیالات اورمعاونت سےاس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنےکےلئےان کی مشاورت سمیت آرا سےآگاہی حاصل کرنے لئے بھرپور شرکت کویقینی بنانے کےلئے فیصلے ہوئے۔