بولان: گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

249

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے شامیر لٹ کے مقام پر نشانہ بنایا۔ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت تعمیراتی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔