بلوچستان کے علاقے بولان میں فورسز چیک پوسٹ کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز چیک پوسٹ کو شاہرگ کے علاقے زردآلو کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل بولان کے علاقے شامیر لٹ میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہے جن کی جانب سے مختلف اوقات میں فورسز اور ان کی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے تاہم مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔