بولان: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

270

بلوچستان کے علاقے بولان میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق سبڑی کے مقام پر غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی سمیت ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ملزم کے گرفتاری کے حوالے سے کاروائی کی جارہی ہے۔