بولان: دھماکوں سے بجلی کے ٹاور تباہ

212

بجلی کے ٹرانسمیشن لائن کو گذشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے ٹاوروں کو تباہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان بگٹی کے مطابق بولان میں گوکرت کے قریب پہاڑی سلسلے میں دو دھماکوں کی آواز سنی گئی، دھماکوں میں کسی قسم کی جانی مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہرگ بم حملے میں پاکستان فوج کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان مرکزی شاہراہ کے قریب گوکڑت کے مقام پر نامعلوم افراد نے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاوروں کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: مستونگ: فورسز اور مسلح افراد میں مبینہ جھڑپ، 2 افراد ہلاک

ٹاوروں کو اڑانے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے بجلی کے ٹاوروں سمیت ریل گاڑیوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔