بولان : دو مختلف حملوں میں 3 پاکستان آرمی کے اہلکار ہلاک کیے- بی ایل اے

220

بلوچ لبریشن آرمی کےترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہمارے سرمچاروں نے بولان میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

 ترجمان نے کہا سرمچاروں نے بولان کے علاقے شامیر لٹ میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کی حفاظت پر معمور اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

جیئند بلوچ نے کہا بی ایل اے سرمچاروں کی جانب سے دوسرا حملہ شاہرگ کے علاقے زڑدآلو میں ہوا، جہاں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

 ترجمان نے کہا بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ قبضہ گیر پاکستانی فوج سمیت اس کی معاونت سے بلوچستان میں مختلف پراجیکٹس کے نام پر بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر چلنے والے والے اسحتصالی پراجیکٹس اور قبضہ گیر فوج پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔