بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج کو ہلاک کرنے والا شخص گرفتار – فورسز کا دعویٰ

577
File Photo

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج عبدالرزاق کو ہلاک کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا – فورسز کا دعویٰ

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کی جس میں پولیس کے اسپیشل برانچ بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج عبدالرزاق کو بم سے اڑانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

محمد وسیم کو سریاب روڈ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حساس دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

خیال رہے سریاب روڈ پر 13 فروری 2017 کو بم ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی اسکواڈ کے انچارج کمانڈر عبدالرزاق سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے تھے۔