بلوچستان: پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق

92

بلوچستان میں سات سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ضلع پشین میں سات سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دو ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سات سالہ بچے کا تعلق پولیو پلانے سے انکاری گھر سے ہے جبکہ بچے کے سیمپلز 31 جنوری کو حاصل کیئے گئے تھے۔

اس سے قبل گذشتہ مہینے نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں 20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق سال 2019 میں بلوچستان سے 12 پولیو کیسز رپوٹ ہوئے تھے۔