بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق، 6 زخمی

275

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر دو افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی افراد بھی شامل ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق نوکنڈی سے دالبندین جانیوالی مسافر فیلڈر گاڑی اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دلیپ کمار، منوکمار، امن کمار، راج کمار اور ڈرائیورامام بخش زخمی ہوگئے جنہیں نوکنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈرائیور امام بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دریں اثنا قلات کے علاقے ملکی کراس پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں محمداعظم اور صالح محمد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔

نوشکی میں موٹر سائیکل حادثے میں نوجوان محمد حسین ولد عبدالقدوس سکنہ کلی بادینی جانبحق ہوگیا جن کی لاش سول  میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔