بلوچستان: ساحلی علاقے میں آگ لگنے سے 5 کشتیاں تباہ

341

ڈام بندر کے علاقے میں سمندر کنارے کھڑی کشتی میں آگ لگنے سے دیگر چار کشتیاں بھی تباہ ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے وندر کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی میں اچانک آگ لگنے کے بعد اس زد میں آکر دیگر چار کشتیاں بھی تباہ آگئے۔

کشتیوں کے جلنے سے ماہی گیروں کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ڈام بندر میں جن کشتیوں کو آگ لگی ان ناکو قادری بلوچ اوتھل،
ناکو رشید ریجائی لاکھڑا، اموں گنگاہ لاکھڑا، حاجی حمید مانڈڑہ کے کشتیاں شامل تھے۔

ماہی گیروں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے اُنکی مالی امداد کی جائے اور بلوچستان ماہی گیر کوآپریٹیو سوسائٹی سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماہی گیروں کی مدد کے لئے حکومت بلوچستان نے اُنہیں 65 کروڑ روپے کی جو گرانٹ فراہم کرنے کا کہا ہے اُس سے ماہی گیروں کی مدد کی جائے۔