بلوچستان: تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

233

بلوچستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے،  چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو مریضوں کی تشخیص کی ہے ، اور کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان روز قبل بس کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین نےنے کرونا وائرس  کے مریض کے بارے میں کہا ہے کہ چار گھنٹے بعد آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں حتمی رائے دی جاسکے گی۔