اوتھل : مسافر بس اور ٹرک میں تصادم 3 افراد جانبحق 20 زخمی

382

 حادثہ کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور سنگ مرمر سے لوڈ ٹرک کے درمیان ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق لسبیلہ کے قریب اوتھل میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد جانبحق جبکہ بیس کے قریب مسافر زخمی ہوئیں ہیں ۔

مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہا تھا کہ مین آر سی ڈی ہائی وے پولیس اسٹیشن وندر کی حدود میں واقع بلوچ گوٹھ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی افراد سڑک پہ تڑپ رہے ہیں جبکہ انھیں ہسپتال منتقل کرنے کےلئے کوئی سہولت موجود نہیں ۔

تاہم حادثے کے کافی بعد ایدھی سروس کے رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ آئے روز خونی حادثات پیش آتے رہتے ہیں تاہم مذکورہ شاہراہ پہ ابتدائی طبی امداد دینے کی کوئی خاص سہولت موجود نہیں ہے ۔