اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورے کے موقع پر احتجاج کرینگے – ماما قدیر

174

وائس فار بلوچ بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے دورہ پاکستان کے موقعے پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ماما قدیر بلوچ کا کہنا ہے کہ مظاہرے کا مقصد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یاد دہانی کرانا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں روزانہ کی بنیاد ہورہی ہے، ہر روز مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہے اور لوگ جبری طور پر لاپتہ کیئے جارہے ہیں جبکہ سالوں سے لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہورہے ہیں۔

خیال رہے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس 15 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں 14 رکنی وفد بھی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ہمراہ ہوگا اور اس دوران وہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفاتر کا دورہ بھی کریں گے۔

ماما قدیر کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ 16 فروری بروز اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت سندھی، شیعہ، پشتون اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔