آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان لاپتہ

240

پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز آواران  کے علاقے نوکجو گیشکور  سے متعدد افراد کو کیمپ منتقل کر دیا جہاں سے تین نوجوانوں کو لاپتہ کرکے باقی لوگوں کو رہا کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق شورش زدہ علاقے آواران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں میں عبدالباسط ولد زبیر، جاوید ولد عبدالحمید اور حضور بخش ولد ماسٹر الہی بخش شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ گیشکور نوکجو سے گذشتہ روز فورسز نے درجنوں لوگوں کو اپنے کیمپ منتقل کردیا  تھا، جہاں ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد باقی لوگوں کو رہا کرکے تین نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا ۔

آواران کا شمار بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں آئے روز پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جس کے بعد فورسز اہلکار عام آبادیوں پہ آپریشن کرکے لوگوں کو قتل و لاپتہ کردیتے ہیں ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر قوم پرستوں کی جانب سے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے مظاہرے و احتجاج ہوتے رہتے ہیں ۔