ہرنائی شاہرگ سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

178

گذشتہ چند روز سے ہرنائی کے مختلف علاقوں سے نصف درجن کے قریب افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر حضور بخش مری ولد مولا داد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شاہرگ سے لقمان سمالانی کو لاپتہ کیا گیا تھا۔

لقمان ولد قادر بخش کے بھائی ہزار خان سمالانی آٹھ ماہ کی گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

بلوچستان میں ایک طرف جہاں مختلف علاقوں سے طویل عرصے سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں درجنوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہورہےہیں۔