گوادر میں طوفانی سمندری لہروں کے باعث ماہی گیروں کی کئی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
گذشتہ رات تیز ہوا کے باعث ڈوریہ میں بارہ، گزروان میں پانچ، بلوچ وارڈ میں ایک اور ماہی گیری کی گودی (جیٹی) پر بندی چار ماہی گیری کی کشتیاں دیمی زر پر بنے پروٹکشن وال کے پتھروں اور گودی سے ٹھکرا کر ٹوٹ گئیں ۔
واضح رہے کہ سمندری علاقوں میں عموما تیز ہوائیں چلتی ہیں جن کی رفتار 25 سے لے کر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہوتی ہے ۔ گوادر میں ماہی گیروں کو ہونے والے ان بھاری نقصانات کی وجہ گوادر میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو قرار دیا جارہا ہیں ۔
انتظامیہ کے مطابق لہروں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے بلکہ اس سلسلے میں ساحل پر مزید نقصانات سے بچنے کیلئے ٹیم بھیج دی گئی ہیں۔