کیچ میں گھر پر دستی بم حملہ

230

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

دستی بم حملہ تربت سنگانی سر ہسپتال محلے میں ڈاکٹر حامد کے گھر پر کیا گیا جبکہ حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حامد کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ گروپ سے ہے۔

خیال رہے بلوچ حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔ مذکورہ گرؤں کے بارے میں آزادی پسند تنظیمیں الزام عائد کرتے ہیں کہ مذکورہ گرو بلوچ آزادی پسندوں کو اغواء اور شہید کرنے کے علاوہ مختلف سماجی برائیوں میں ملوث ہیں اور پاکستانی فوج نے انہیں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور میں ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکار کو ہلاک کیا – بی آر اے

ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔