کیچ : اسنائپر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا- بی ایل ایف

181

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کیچ کے علاقے دشت مزن بند میں درسیزی کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔