کچھی میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل

222

بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل سنی کے علاقے چاکر ماڑی میں سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ سے دو افراد قتل کردیئے گئے۔

لیویز حکام کے مطابق عبدالرزاق جتوئی نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشناء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کرکت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا تاہم اس حوالے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔