کوئٹہ: گیس لیکیج کے 2 واقعات میں 3 افراد زخمی

185

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے ارباب گلی سریاب روڈ پر رات گئے گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مریم بی بی اور اس کی دو سالہ بیٹی بی بی صائمہ زخمی ہو گئے۔

دوسرا واقعہ طوغی روڈ کیقا آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک شخص محمد شارق ولد عبد الطیف زخمی ہوگیا۔ دونوں واقعات کے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کوئٹہ میں رواں سال اب تک گیس لیکیج کے باعث دھماکوں اور دم گھٹ کر 12 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔