کوئٹہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت چار افراد زخمی

243

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس سلنڈر پٹھنے کے واقعے میں بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں پیش آیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں عمیر اور بچی شکریہ سمیت صالح محمد اور میر احمد نامی افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کوئٹہ میں سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر گیس بھرنے و گیس لیکج سے درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ گیس لیکج کی بنیادی وجوہات میں سوئی گیس کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ بتائی جاتی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے احتیاطی تدابیر میں غفلت بھی ان وجوہات میں شامل ہے۔