کمرے میں گیس بھرنے کا واقعہ کوئٹہ کے سبزل روڈ میں پیش آیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڑ میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت جانبحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر گیس بھرنے و گیس لیکج سے درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔
گیس لیکج کی بنیادی وجوہات میں سوئی گیس کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ بھی بتایا جاتا ہے۔