کوئٹہ کلی قمبرانی: بجلی بندش کے خلاف مظاہرہ

161

سات روز سے بجلی کی بندش کیخلاف قمبرانی روڈ پر اہل علاقہ کا احتجاج

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے  علاقے قمبرانی روڈ پر اہل علاقہ نے گذشتہ سات روز سے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک  کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

  سڑک  بند ہونے سے سریاب سبزل اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام ہوگیا۔

واضح رہے کہ سات روز قبل برفباری اور ہوا سے علاقے کی لنک تار گر گئی ہے جس سے بجلی بند ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق سات روز سے کیسکو آفسران کو آگاہ کر رہے ہیں  لیکن کسی طرح سے شنوائی نہیں ہو رہی۔

مظاہرین نے کہا جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی تب تک سڑک بند رکھیں گے، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی وہ  کیسکو کی بے حسی کا نوٹس لیں ۔