کوئٹہ: نانبائیوں کا ضلعی انتظامیہ سے روٹی کے نئے ریٹ کا مطالبہ

371

کوئٹہ میں نانبائیوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی کے نئے ریٹ کا مطالبہ کردیا۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا ہے کہ  آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کا نیا ریٹ دیا جائے، روٹی کا نیا ریٹ نہ دیا گیا تو 24 جنوری سے ہڑتال کی جائے گی،انتظامیہ کے مقررہ ریٹ اور وزن پر روٹی فروخت کرنےمیں نقصان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے 310 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے، انتظامیہ 340  گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کرے۔

چئیرمین نانبائی کا کہنا تھاکہ اگر جمعرات تک روٹی کا نیاریٹ نہیں دیا گیا تو جمعہ سے ہڑتال کریں گے، آٹے کے علاوہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں جس کے بعد پرانے ریٹس پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں رہی ۔