کوئٹہ میں جعلی اور پلاسٹک نما انڈوں کی فروخت کا انکشاف

508

ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراھیم بلوچ کی ہدایت پر کاروائی کی گئی – بی ایف اے حکام

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا دارالحکومت کوئٹہ میں پلاسٹک نما انڈوں کے فروخت کا انکشاف کیا ہے۔ بی ایف اے کی ٹیم کا طوغی روڑ، عمدار روڈ، سرکی روڈ، مسجد روڈ پر قائم انڈوں کے دوکانوں پر چھاپے، کارروائی کے دوران ایک انڈے کی دوکان کو سیل اور متعدد کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایف سے سرفراز مغل کا کہنا ہے کہ مسجد روڈ پر قائم دوکانوں سے انڈے صوبے بھر اور شہر میں سپلائی کی جاتی تھی، انڈوں کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیا اور صفائی ستھرائی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔