کوئٹہ: مسجد میں دھماکہ ، ڈی ایس پی ہلاک متعدد افراد زخمی

303

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ مسجد کے اندر ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چالو باوڑی اسحاق آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ مارے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ مسجد کے اندر ہوا ہے ۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ۔

دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

یہ ابتدائی خبر ہے مزید تفصیل آنا باقی ہے ۔