کوئٹہ: لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کا اجلاس، ایک شخص کی رہائی کی تصدیق

85

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم حکومتی کمیشن نے کوئٹہ میں کیسز کی سماعت شروع کردی پہلے روز پندرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت دوران ایک لاپتہ شخص کے گھر واپس آنے کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کر رہے ہیں، کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت چھ جنوری سے گیارہ جنوری تک جاری رہے گی۔

چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر85 لاپتہ افراد کی کیسز کی سماعت کی جائیگی کمیشن نے پیر کو پہلے روز 15لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کی سماعت دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے گھر واپس آنے کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے۔