کوئٹہ : فورسز کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

265

فورسز نے نواں کلی میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

فورسز زرائع نے دعوی کیا کہ مارے گئے افراد کی تحویل سے موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد بھی برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ۔

 فورسز زرائع کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب 6سے 7کلو گرام دھماکہ خیر کو ریموٹ کنٹرول سے منسلک کیا گیا تھا اور دھماکہ خیرمواد میں بال بیر نگز اور نٹ بلٹ بھی شامل تھے ۔

فورسز اہلکاروں کے مطابق نواں کلی میں مارے جانے والے افراد کی  شناخت ہو گئی جوکہ کوئٹہ شہر میں ہونےو الے تین ھماکوں میں ملوث تھے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  مارے گئے دونوں افراد  گذشتہ برس ڈبل روڈ آر آر جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا ،ساتھ ہی
میکانگی روڈ فورسز کی گاڑی اور اسحاق آباد مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی ملوث تھے ۔

ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد کت خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔

تاہم فورسز زرائع کے دعووں کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔