کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

530

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

نامعلوم شخص کی کوئٹہ کے علاقے جبل نور کے قریب سے برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم آخری اطلاعات تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشوں کی برآمدگی کا تسلسل گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے، رواں سال اب تک پانچ سے زائد افراد کی لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوچکی ہے۔