کوئٹہ: سول ہسپتال میڈیکل فیکلٹی کے امتحانات میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

876

سول ہسپتال کے میڈیکل فیکلٹی کے امتحان میں بے قاعدگیوں کے خلاف متاثرہ امیدوار مشتعل ہوگئے۔ ایگزامینر کی تبدیلی اور شفاف طریقے سے امتحان لینے کا مطالبہ

صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں میڈیکل ٹیکنیشنز میڈیکل فیکلٹی کے امتحان میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ ٹیکنیشنز کے مطابق امتحان میں ایگزامینر طارق بھٹی نہ صرف مبینہ طور پر پیسے لے کر من پسند افراد کو امتحان میں کامیاب کرتا ہے بلکہ اس نے اس کام کے لیے دو اسٹاف نرسز اور ایک ڈسپنسر کو بھی شعبہ امتحان میں اپنے ساتھ لگا رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سول ہسپتال میں ان دنوں ڈسپنسر، ٹیکنیشنز، بوٹی اسسٹنٹ ٹیکنیشن، ڈینٹل اسسٹنٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن، ایف ایم ٹی فیمیل کے جاری امتحانات میں طارق بھٹی نے مبینہ بدعنوانی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اس کام کے لیے دو اسٹاف نرس اور ایک ڈسپنسر کو اپنے ساتھ ہمیشہ ڈیوٹی پر لگاتا ہے۔

متاثرہ امیدوار نے الزام عائد کیا کہ یہ سلسلہ کئی سال سے چل رہا ہے جو اقدار امیدوار ہیں وہ اس میں فیل کر دیئے جاتے ہیں۔