کوئٹہ : کمرے میں گیس بھرنے سے 5 افراد جانبحق

198

جانبحق ہونے والوں میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ مشرقی بائی پاس بکرا منڈی میں مکان میں گیس بھرنے سے ماں باپ اپنے تین بچوں سمیت جانبحق ہوئے ۔

 کوئٹہ میں گیس لیکج کے سبب حالیہ ہفتے میں یہ تیسرا المناک سانحہ ہے۔

سات جنوری کو کاسی روڑ پہ گیس لیکج کے سبب دھماکہ ہوا جن میں ایک خاتون جانبحق ہوا۔

اسی آٹھ جنوری کو سبزل روڑ میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت جانبحق ہوگئےتھے ۔

کوئٹہ میں سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر گیس بھرنے و گیس لیکج سے درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

گیس لیکج کی بنیادی وجوہات میں سوئی گیس کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ بھی بتایا جاتا ہے۔