کوئٹہ: سرکاری اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ

286

محکمہ تعلیم بلوچستان نے بلوچستان کے گرم علاقوں میں سردی کی چھٹیوں میں دس روز کا اضافہ کردیا ہے۔

بدھ کو محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق گرم علاقوں کے سرکاری اسکول یکم جنوری 2020 سے دس جنوری 2020 تک بند رہیں گے، اسکول کی چھٹیوں میں اضافہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 21 دسمبر 2019 کو اسکول کی چھٹیوں میں توسیع کیا گیا تھا۔