کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ

203

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں منفی 6 اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تربت 1، نوکنڈی 2 اور سبی 8 اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ زیارت میں بھی سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔