کندھار : امریکی فورسز پر بم حملہ،

279

حملہ کندھار ائیر پورٹ کے قریب ڈنڈ ضلع کے حدود میں ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ کندھار کے ضلع ڈنڈ کے کلی حقداد میں “کرو شیلہ” میں ہوا ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے امریکی فورسز کا بکتر بند گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ۔

تاحال دھماکے سے اب تک جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

تاہم امریکہ کے سیکیورٹی زرائع نے کندھار میں فورسز پر ہونے والے بم حملے کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بکتر بند گاڑی میں سوار تمام  امریکی فوجی ہلاک  ہوئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں سردیوں کے موسم میں طالبان کے حملوں میں کمی آتی تھی لیکن اس سال تواتر کے ساتھ امریکی، نیٹو اور افغان فورسز پر ان کے حملے جاری ہیں۔

ادھر کندھار ہی میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر افغان سیاست دانوں کی جانب سے تعزیت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک جلسے میں مختلف قبائلی سربراہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی افغانوں کا قاتل تھا ۔