کراچی: یونیورسٹی میں جی ایم سید کی سالگرہ منانے پر طالب علم معطل

225
File Photo

کراچی: داؤد یونیورسٹی نے جی ایم سید کی سالگرہ منانے پر طالب علم کو معطل کردیا

کراچی میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے سندھی سیاست دان جی ایم سید کی یوم پیدائش منانے کے لئے کیک لانے پر مبینہ طور پر ایک طالب علم کو معطل کردیا ہے۔ طالب علم کو یونیورسٹی میں داخلے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

ایک صحافی نے ٹویٹر پر نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طالب علم نے کیک کیمپس میں لاتے ہوئے محافظوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔

واضح رہے گذشتہ روز جی ایم سید کے 116 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر سندھ سمیت دنیا بھر اس حوالے سے تقریبات منعقد کیئے گئے تھے۔