کاہان میں فورسز پر حملہ

120

بلوچستان کے علاقے کاہان میں پاکستان فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے قریبی چیک پوسٹ کے لیے پانی لارہے تھے، حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں جن کی جانب سے ماضی میں فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔