ژوب : مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جانبحق

114

ژوب میں گذشتہ روز بھی برفباری سے مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جانبحق ہوئیں تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنے بیٹے سمیت جانبحق ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ نے مکان کی چھت گرنے کا حادثہ نیو ناصر آباد میں پیش آیا ۔

جانبحق ہونے والوں میں 45 سالہ نیکو بی بی اور تین سالہ اول خان شامل ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ملبے سے لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی برفباری سے ژوب میں ایک مکان کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق ہوئیں

بلوچستان میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔