ژوب: برفباری سے مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جانبحق

182

بلوچستان کے مختلف علاقوں اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان ژوب میں شدید برفباری کے سبب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق ہوگئے۔

ژوب میں المناک سانحہ کلی شہاب زئی میں پیش آیا ، جانبحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ خاورینہ کے مقام پر ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث  گہری کھائی میں جا گری

لیویز زرائع کے مطابق  حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔