ڈیرہ مراد جمالی: گیس و بجلی کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کیخلاف احتجاج

211

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ناقص سیوریج سسٹم، گیس بحران، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے ٹرانسفارمرز کی عدم مرمت سمیت صفائی کی ناکس صورتحال کے خلاف شہریوں اور کاروباری حضرات نے سندھ بلوچستان مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا۔

مظاہرین نے شاہراہ پر ٹائر جلاکر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں سیوریج کی ناقص کار کردگی کے سبب ہر طرف گندا پانی جمع ہوچکا ہے جس کے باعث عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمرز کی عدم مرمت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں جس کے باعث احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں گیس و بجلی بحران کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے بحران پر جلد قابو پانے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔