ڈیرہ مراد جمالی: کاروائی میں بلوچ مسلح تنظیم کا اہلکار مارا گیا – فورسز کا دعویٰ

368

فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں کاروائی کے دوران بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والا شخص مارا گیا۔

حکام کے مطابق نوتال کے قریب ایف سی نارتھ سبی اسکاوٹس نے کاروائی کی جہاں ریلوے ٹریک پر بارودی سرنگ نصب کرنے والا شخص فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص دھماکہ خیز مواد سے جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ اس کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے ہے۔

خیال رہے آخری اطلاعات تک کسی بلوچ تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔