چمن : مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جانبحق 6 زخمی

106

حالیہ چند دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کچے مکانات کے گرنے کے واقعات پیش آئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جانبحق جبکہ 6 زخمی ہوئیں ہیں ۔

چمن میں حادثہ کلی لقمان میں پیش آیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایک طرف جہاں سیلابوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے وہی دوسری جانب کچے مکانات کی چھت و دیوار گرنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔