بلوچستان کے علاقے چمن کے نواحی علاقے کلی حاجی گل شاہ خان میں نامعلوم افراد کی مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں قبائلی رہنماء حاجی گل شاہ خان سمیت دیگر دو افراد شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر چمن ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔